dal chana ka lado

بوندی کے لڈو بنانے کی ترکیب

EjazNews

بوندی کے لڈو بنانے کیلئے آپ کو چاہئے :
چنے کی دال آدھ سیر، دہی ایک چھٹانک، چینی تین پاﺅ، بیکنگ پاﺅڈر چار ماشے، دودھ آدھ پاﺅ، گھی تلنے کے لیے حسب ضرورت، سبز الائچی ایک تولہ، چاندی کے ورق حسب ضرورت
اب لڈو بناتے ہیں:
دال کو چن کر رات کو بھگو دیں۔ صبح اٹھ کر اس دال کو دھولیں اور سل پر باریک پیس لیں ۔ اب اس دال میں آدھ چھٹانک گھیڈال کر خوب پھینٹیں جب گھی دال میں حل ہو جائے تو اس دال میں دہی، دودھ اوربیکنگ پاﺅڈر بھی ملا لیں اور کانٹے سے یا ہاتھ سے اتنا پھینٹیں کہ جھاگ اٹھنے لگے اور خمیر بن جائے۔ ایک دیگچی میں چینی اور ایک پاﺅ پانی ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں۔ اور چاشنی تیار کر کے اتار کر رکھلیں۔ ایک کڑاہی میں کافی گھی ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں۔ گھی جب کڑ کڑا جائے تو لوہے کی موٹے چھید والی ایک چلنی کڑاہی کے اوپر رکھ دیں اور پسی ہوئی دال اس میں ڈال کر بوندیاںگرائیںاور جلدی جلدی نکال کر چینی کی چاشنی میں ڈالتی جائیں۔ بوندیوں کو زیادہ دیر نہیں تلنا چاہئے ورنہ رنگت خراب ہو جائے گی۔ جب بوندیاں چاشنی میں خوب بھیگ جائیں تو چمچہ سے نکال کر ٹھنڈی ہونے کے لیے رکھ دیں۔ ٹھنڈی ہونے پر ان میں الائچی کے دانے چھیل کر ملا لیں اور ہاتھ سے گول گول لڈو بنا کر کسی پرات پر سینی میں رکھتی جائیں ۔ لڈو خشک ہو جائیں توچاندی کے ورق لگا کر کھانے کے لیے پیش کریں۔ نہایت لذیذ اور خوش ذائقہ لڈو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  میٹھی ٹکیاں

اپنا تبصرہ بھیجیں