pakistani audiance

پاک سری لنکا سیریز :پاکستانی کھلاڑیوں کااعلان

EjazNews

سری لنکن ٹیم 25ستمبر کو کراچی پہنچ رہی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا پہلا ون ڈے میچ 27ستمبرکوکھیلیں گے دوسرا 29اور تیسرا ون ڈے 2اکتوبر کو کھیلا جائے۔ کراچی میں دونوں ٹیمیں دس سال بعد ایکشن میں دکھائی دیں گی جبکہ سکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ سری لنکن حکومت نے اپنی ٹیم کو پاکستان میںکھیلنے کی باضابطہ اجازت دے دی ہوئی ہے۔ اس بات کی تصدیق سری لنکن بورڈ نے بھی کردی ہے۔ سری لنکن ٹیم ایک عرصے کے بعد پاکستان میں کھیلنے کو آرہی ہے۔ سری لنکن ٹیم کی سکیورٹی کا انتظام اعلیٰ سطح کا ہے جس کاا عتراف سری لنکا بھی کر چکا ہے ۔
تین ایک روز سیریز میں پاکستانی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، عابد علی، آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد حسنین ، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق ، محمد عامر، شاداب خان اور عثمان شنواری شامل ہیں۔
اس ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ محمد نواز اور محمد رضوان بھی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں اور شعیب ملک ون ڈے سے ریٹائرہو چکے ہیںجبکہ محمد حفیظ این او سی ملنے کے بعد کیریبین لیگ کھیلیں گے۔
پاکستانی عوام نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو خوش آمدید کہا ہے ۔ بڑے عرصے بعد پاکستانیوں کو دوبارہ سے اپنی سرزمین پر میچ دیکھنے کو ملیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:  کرکٹ ورلڈ کپ 2019ءکی افتتاحی تقریب براہ راست نشر ہوں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں