Besab-key-laddu

بیسن کے لڈو بنانے کی ترکیب

EjazNews

بین کے لڈو بنانے کیلئے آپ کو چاہئے: بین ایک پاﺅ ، گھی تین چھٹانک، چینی ایک پاﺅ یا حسب پسند، سبز الائچی آٹھ دس دانے، پستہ دس بارہ دانے، چاندی کا ورق
اب لڈو بناتے ہیں۔
ایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں اور سبز الائچی ڈال دیں۔ خوشبو آنے لگے تو بیسن ڈال دیں اور خوب بھونیں۔ بیسن کا رنگ بادامی ہو جائے تو چینی کو پیس کر اس میں ڈال دیں۔ تھوڑی دیر بھگونے کے بعد اتار لیں۔ نیچے اتار کر گول چمچے کی مدد سے بیسن اور چینی کو اتنا ملائیں کہ دونوں چیزیں یک جان ہو جائیں۔ ذرا ٹھنڈا ہونے پر اس کے گول گول لڈو بنا کر پر ات یا کسی ڈش میں رکھتی جائیں۔ سب لڈو تیار ہو جائیں تو پستہ باریک کتر کر چھڑک دیں۔ اوپر چاندی کے ورق لگا کر ڈش کو سجائیں اور کھانے کے لیے پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  لیمن آئسکریم

اپنا تبصرہ بھیجیں