ali-khamna

امریکہ سے اب بات چیت نہیں ،ایران کی ساری قیادت اس پر متفق ہے:سپریم لیڈر خامنہ ای

EjazNews

غیر ملکی میڈیا کےمطابق ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے اعلان کیا ہےکہ امریکہ سے کسی بھی سطح پر کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔ سپریم لیڈر خامنہ ای کا کہنا تھا کہ یہ ملک کی تمام قیادت کا فیصلہ ہے اور اسلامی جمہوریہ کے تمام عہدیداران بھی اس پر متفقہ طور پر یقین رکھتے ہیں۔
ایران اور امریکہ کے درمیان ایٹمی معاہدے کے خاتمے کے بعد سے تعلقات کشیدہ ہیں اور امریکہ نے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کررکھی ہیں جبکہ یورپی رہنما دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
امریکہ اور ایران کے کشیدہ تعلقات کے بعد صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر حسن روحانی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملاقات کی توقع کی جارہی تھی۔
ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت صدرمملکت، وزیرخارجہ اورتمام عہدیداران اس بات متفق ہیں کہ امریکہ سے مذاکرات ایران کے فائدے میں نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکہ ،روس تعلقات میں کشیدگی شدت اختیار کر گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں