chocoolate chips cookies

چاکلیٹ چپ بسکٹ

EjazNews

چاکلیٹ چپ بسکٹ بنانے کیلئے آپ کو چاہئے :میدہ دو سو ساٹھ گرام، کھانے کا سوڈاڈیڑھ چائے کا چمچ، نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ، مکھن ایک سو ستر گرام، بران شوگردو سو پچاس گرام، انڈاایک عدد، انڈے کی زردی ایک عدد، ونیلا ایسنس ڈیڑھ چائے کا چمچ، چاکلیٹ چنکس دو سو پچاس گرام۔
اب ان کو تیار کرنا شروع کرتے ہیں۔
میدہ، سوڈا اور نمک کو چھان کر رکھ لیں۔اب ایک پیالے میں مکھن اور بران شوگر اچھی طرح سے مکس کر کے انڈے شامل کر دیں۔پھر زردی کے ساتھ اس میں ونیلا ایسنس اور چاکلیٹ چنکس شامل کرنے کے بعد میدہ بھی شامل کر لیں۔اب اس کی گولیاں بنا کر ٹرے میں رکھ دیں۔پندرہ سے سترہ منٹ کے لیے ایک سو ستر ڈگری سینٹی گریڈ پر اوون میں بیک کر لیں اور ٹھنڈا ہونے پر استعمال کریں۔
اگر آپ کے پاس اوون نہیں ہے تو آپ ہماری دوسری تراکیب سے بغیر اوون کے بھی بسکٹ تیار کرنے کی تراکیب دیکھ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  آئسکریم کیک سینڈوچ

اپنا تبصرہ بھیجیں