meera

فلم سٹار میرا دبئی کے ہسپتال میں داخل

EjazNews

فلم سٹار میرا دبئی کے امریکن ہسپتال میں داخل ہیں اور ڈاکٹرز نے اداکارہ میرا کے خون کے مختلف ٹیسٹ کیے ہے۔ جیو نیوز کے مطابق ابتدائی طور پر ڈاکٹروں نے میرا کو آپریشن کا مشورہ دیا ہے لیکن ٹیسٹ کے نتائج موصول ہونے کے بعد ڈاکٹر حتمی فیصلہ کریں گے۔ میرا نے معدے میں درد کی شکایت کی تھی جب کہ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ میرا نے جلد میں بھی جلن محسوس ہونے کی شکایت کی ہے۔اداکارہ میرا نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چند دن پہلے ہی امریکہ کے دورے سے واپس آئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ کئی دن سے درد محسوس کررہی تھی مگر مصروفیت کے باعث بیماری پر توجہ نہ دے سکیں۔ انھوں نے پرستاروں سے درخواست کی کہ وہ اُن کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  عاطف اسلم کے نئے گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

اپنا تبصرہ بھیجیں