tomato jelly

ٹماٹروں سے گھر پر جیلی تیارکیجئے

EjazNews

ٹماٹر کی جیلی بنانے کیلئے آپ کو چاہئے: ٹماٹر تین پاﺅ، چینی ڈیڑھ پاﺅ، پانی ایک بڑا کپ، نمک حسب ذائقہ، کشمش چوتھائی چھٹانک
چلئے اب ٹماٹر جیلی بناتے ہیں:
ٹماٹر وں کو دھو کر کاٹ لیں اور پانی میں ڈال کر چولھے پر چڑھاد یں۔ ٹماٹر گل جائیں تو اتار کر باریک کپڑے میں چھان کر چھلکے نکال دیں اس میں نمک اور چینی ڈال کر چولھے پر چڑھادیں جب خوب گاڑھا ہو جائے تو کشمش ڈال کر اتار لیں اور ٹھنڈی ہونے پر کسی مرتبان میں بھر لیں۔
دوسرا طریقہ:
ٹماٹر دھو کر ان کے ٹکڑے کاٹ لیں اور پانی میں ڈال کر دیگچی چولھے پرچڑھا دیں۔ ٹماٹر گل جائیں تو نیچے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پران کو ہاتھی سے اچھی طرح مسل دیں اور باریک کپڑے میں چھان کر چھلکے نکال دیں اور چینی ملا کر چولھے پر دوبارہ چڑھا دیں۔ پکنے لگے تولیموں کا رس نکال کر ڈال دیں۔ جب خوب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں۔ ٹھنڈی ہونے پر کسی بوتل یامرتبان میں بھر کر رکھ لیں اور ضرورت کے مطابق نکال کر استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  پرانز کھائوسے

اپنا تبصرہ بھیجیں