tuti fruti cake

مربے والا کیک گھر میں تیار کیجئے

EjazNews

مربے والا کیک بنانے کیلئے آپ کو چاہئے:
میدہ بہترین قسم کا آدھا پاﺅ، چینی آدھ پاﺅ، مکھن تازہ آدھ پاﺅ،کشمش ایک چھٹانک، گاجر کا مربہ، سیب کا مربہ، آم کا مربہ، پیٹھے کا مربہ چاروں ملا کر ایک چھٹانک، ونیلا ایسنسن چند قطرے، بیکنگ پاﺅڈر کھانے والا ایک چمچہ، انڈے چھ عدد۔
تو اب کیک کی تیاری کی جانب آتے ہیں:
سوکھے میدے میں بیکنگ پاﺅڈر ملا کراس کو تین مرتبہ چھلنی میں چھان لیں۔
انڈوں کی سفیدی اورزردی کوالگ الگ کر لیںاور اچھی طرح پھینٹ لیں ۔ اب مکھن میں میدہ اور چینی ملا کر ہاتھ سے خوب ملیں ۔ تینوں چیزیں یکجان ہو جائیں تو انڈوں کی زردی بھی ملا دیں۔ کشمش کو دھو کر صاف کر لیں اور انڈوں کی سفید ی میں ملا دیں۔مربے کے بھی چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے سفیدی میں ملا لیں۔ اب ان سب چیزوں کو مکھن اور میدے میں ملا کر خوب پھینٹیں ۔ جب سب چیزیں خوب مل جائیں تو ایسنس بھی دو تین قطرے ڈال دیں۔ اب سارے مرکب کو سانچے میں ڈالیں اور بیک کریں۔ سانچے کو بہت اوپر تک نہیں بھرنا چاہیے۔
یہ بات پہلے بھی بتائی جا چکی ہے کہ یہ مرکب بنانے کے بعد زیادہ دیر نہیں رکھنا چاہئے اور دوسرا میری بہنیں اس بات کو ضرور خیال کریں کہ کیک کو جب بیک کر لیں تو اس میں سلائی مار کر ضرور چیک کر لیں کہ یہ مکمل طور پر تیار ہے یا کچھ اور ٹائم کی ضرورت ہے۔ اس سے تیار ہونے کے بعد کی کوفت سے بچا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دیرہ متسو

اپنا تبصرہ بھیجیں