imran khan speech

افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جب مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تو عالمی برادری خاموش رہتی ہے: وزیراعظم

EjazNews

وزیراعظم عمران نے قوم سے خطاب میں عوام سے اپیل کی تھی کہ ساری پاکستانی قوم جمعہ والے دن 12بجے سے لے کر 12:30بجے سڑکوں پر نکلیں ، جس کا عملی مظاہرہ پورے پا کستان نے کیا۔ اسی حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘ہمارے مقبوضہ کشمیر کے بھائی بہن اس وقت بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، ہم کشمیریوں کے دکھ درد میں شامل ہیں، آج یہاں سے پیغام جائے گا کہ جب تک انہیں آزادی نہیں ملتی پاکستان ان کے ساتھ کھڑا رہے گا، آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ‘ہمیں سمجھنا ہوگا کہ بھارت میں کس طرح کی حکومت ہے جو کشمیر میں ظلم کر رہی ہے، آر ایس ایس کا نظریہ سمجھنا ضروری ہے ،جس نے بھارت پر قبضہ کر لیا ہے، آر ایس ایس جماعت مسلمانوں کی نفرت میں بنائی گئی اور اس کی پیدائش میں مسلمانوں کی نفرت شامل ہے، جبکہ آر ایس ایس کا نظریہ بھارت میں رہنے والے عیسائیوں کے بھی خلاف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی صرف ہندوتوا کو مانتے ہیں، آر ایس ایس کے ممبر نے ہی گاندھی کو قتل کیا تھا جبکہ موجودہ بھارت نے نہرو اور گاندھی کی سیکولرازم کو نظر انداز کردیا۔ ‘دنیا دیکھ رہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کے ٹو کو سر کرنے کی کوشش میں آج تک کتنے لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں؟
تقریب کے شرکاء نعرے لگاتے ہوئے

عالمی دنیا کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر کشمیری مسلمان نہ ہوتے تو پوری دنیا کھڑی ہوجاتی، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جب مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تو عالمی برادری خاموش رہتی ہے۔ ‘وعدہ ہے کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر کشمیر کی جنگ لڑوں گا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ اٹھاؤں گا، مودی سرکار کی فاشسٹ پالیسی کے خلاف کھڑے نہ ہوئے تو دنیا بھر میں اس کا اثر جائے گا اور آج اگر دنیا مودی حکومت کے سامنے کھڑی نہیں ہوئی تو بہت بُرے اثرات ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ‘مودی سرکار مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے آزاد کشمیر میں کچھ نہ کچھ کرے گی ،لیکن ہماری مسلح افواج تیار ہے اور بھارت کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، جبکہ ایٹمی طاقتوں کی جنگ سے صرف خطے کو نہیں پوری دنیا کو نقصان ہوتا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ‘ایک مہم اور شروع کر رہے ہیں جو کشمیر میں کرفیو اٹھانے سے متعلق ہوگی، دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو جگائیں گے، اس مہم کے لیے دنیا بھر میں اہم شخصیات کو بھی آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  معاہدے کے تحت سعودی جیلوں میں قید 11سو قیدی جلد پاکستان آجائیں گے:وزیر داخلہ

اپنا تبصرہ بھیجیں