joker

جوکر آپ کو ڈرانے کیلئے آرہا ہے

EjazNews

آپ نے یہ تو بہت مرتبہ سنا ہوگا کہ فلاں ہیرو بہت زبردست ہے فلاں ہیرو نے کمال کر دی اور ہمیشہ سینما ہال میں تالیاں بھی ہیرو کے لیے بجتی ہیں۔ لیکن کچھ ولن ایسے ہوتے ہیں جن کے کردار امر ہو جاتے ہیں اور وہ ہیرو سے زیادہ شہرت پاتے ہیں۔ ایسا ہی دل دہلا دینے والے واقعات اور جسم میں خوف کی لہر پیدا کر دینے والے مناظر سے بھرپور کرائم فلم جوکربھی ہے جو کہ اکتوبر میں ریلیز ہونے والی ہے ۔

دراصل بیٹ مین سے شہرت پانے والا منفی کردار جوکر دنیا بھر کے سوشل میڈیا سالوں بیت جانے کے بعد بھی مشہور ہے ۔ اور اسی کردار کو بریڈ لی کوپر اور ٹوڈ فلپس نے سرمایہ کاری کر کے دنیا کیلئے پیش کیا ہے۔ ٹوڈ فلپس نے اس کی ہدایات بھی دیں ۔ یہ فلم تھرل سے بھرپور ہوگی۔ اس کے بارے میں ابتدائی اطلاعات ہیں کہ یہ فلم 55ملین ڈالر کی خطیر رقم سے تیار کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دلچسپ ٹویٹ :جو پوری میڈیا انڈسٹری کی توجہ بن گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں