سٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

EjazNews

ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان ایک شیئر میں ایک ویڈیو کے ساتھ یہ اعلان کیا پاکستان نے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ میزائل 290 کلومیٹر تک ہرقسم کے وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کا تجربہ رات کے وقت کیا گیاتھا ۔اس میزائل کو مکمل طور پر پاکستان میں کہوٹہ ریسرچ لیبارٹریز نے تیار کیا ہے۔مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل (ایس بی آر ایم) غزنوی 290 سے 320 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ 700 کلو تک بارودی مواد بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ شاہین 2 میزائل روایتی اور جوہری دونوں اقسام کے ہتھیاروں کو 15سو کلومیٹر سے زائد کی رینج تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس میزائل سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے ۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کامیاب تجربے پرصدر مملکت، وزیراعظم اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز سربراہان نے سائنسدانوں اور ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  موبائل صارفین کو 100روپے کا بیلنس ڈلوانے پر اب 88روپے90پیسے ملیں گے

پاکستان اپنی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کر رہا ہے اور اس کو اپنی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ مضبوط دفاع سے ملک کے دشمنوں کے دانت کھٹے کیے جاسکتے ہیں۔ دنیا کو اس بات کو سمجھنا ہوگا کہ اب دنیا میں جنگیں تلواروں یا پھر تیروں سے نہیں ہوں گی اب بٹنوں کی جنگیں ہیں اور انڈیا میں بیٹھے متشدد لوگ مسلسل آگ کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے وہ خود بھی جلیں گے اور دوسروں کو جلائیں گے۔آج مقبوضہ کشمیر میں جو خونی کھیل کھیلا جارہا ہے اگر اس کو نہ روکا گیا تو اس سے پوری دنیا متاثر ہو سکتی ہے۔
پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے والے ہر شخص کو ejaznewsمبارکباد پیش کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاک فوج سرحد پر رہنے والی آبادی کے جان و مال کو ہمیشہ تحفظ دیتی ہے:میجر جنرل آصف غفور

اپنا تبصرہ بھیجیں