Dr-Firdous

حکومت ٹرانس جینڈرز کیلئے قانون سازی کرے گی:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

EjazNews

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کابینہ کو گزشتہ روز قوم سے خطاب پر اعتماد میں لیا ۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر سے متعلق اقدامات پر اعتماد میں لیا۔ ان کا کہناتھا ہفتے میں ایک بار پاکستان کا ہر شہری مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرکے بھارت کو پیغام دے گا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔اس میں حکومت ،کابینہ اور عوام شامل ہوں گے وہ دنیا جو اپنے امن کے ڈو مور کرتی تھی اب وہ کشمیر کے لیے ڈو مور کرے ۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت 10نکاتی ایجنڈے پر کابینہ اجلاس ہوا ہے ۔ وزیراعظم نے حکومتی سطح پر کابینہ کو اعتماد میں لیا، کابینہ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے اقدامات کی توثیق کی۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر فوکل گروپ قائم کیا جاچکا ہے۔ اس میں اپوزیشن کے مشاہد اللہ اور نوید قمر شامل ہیں۔
کابینہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبہ ریلوے کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا، ریلوے کی بحالی کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی وائرس سے بچائو کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔
بیرون ملک سے ترسیلات زر پر فیس ختم کر دی گئی ہے، اب ہنڈی کی ضرورت نہیں، بغیر پیسے کے ترسیلات بھیجی جاسکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت ٹرانس جینڈر زکیلئے قانون سازی کرے گی، ملک میں ٹرانس جینڈر تما ش بینی کے لیے استعمال ہوا، اب خواجہ سرائوں کیلئے سہولتیں شروع کی جارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے غریب قیدیوں کے جرمانے کی رقم ادا کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹیم میں تبدیلیوں کا مقصد اپنی ٹیم کو جتوانا ہوتا ہے: وزیراعظم عمران خان

اپنا تبصرہ بھیجیں