anatolian lamb kebab

اناطولین لیمب کباب

EjazNews

میرینیشن کے لیے:
9سو گرام لیمب شولڈر (چھوٹی چھوٹی بوٹیاں) ، دو عدد پیاز (چھیل لیں) ، دو عدد لہسن کے جوے (کوٹ لیں) ، دو چائے کے چمچ زیرہ (کوٹ لیں) ، حسب ذائقہ نمک ۔
چپاتی کے لیے:
250گرام میدہ، 50گرام گندم کا آٹا، حسب ذائقہ نمک ،حسب ضرورت نیم گرم پانی۔
سرونگ کے لیے:
دو عدد پیاز (باریک سلائس کاٹ لیں) ، دو کھانے کے چمچ ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) ، تین سے چار عدد لیموں (چار چار ٹکڑے کر لیں) ۔
میرینیشن کے لیے:پیاز کو ایک پیالے میں کدوکش کرلیں اور اس پر نمک ڈال کر ڈھک دیں اور دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔اب اس کو ایک چھلنی میں ڈال کر ہاتھ سے دبائیں تاکہ پیاز کا تمام عرق نکل جائے۔اس عرق میں زیرہ اور لہسن ڈال کر مکس کریں اور گوشت پر لگا کر کم از کم دو سے تین گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
چپاتی کے لیے:اس دوران میدہ اور گندم کا آٹا چھان لیں اور اس میں نمک ڈال کر نیم گرم پانی کی مدد سے گوندھ لیں۔اس گوندھے ہوئے آٹے کے چوبیس چھوٹے پیڑے بنالیں۔نم کپڑے سے ڈھک کر تیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔
کوئلے دہکالیں۔
اس دوران آٹے کے پیڑوں کو باریک پتلی، گول روٹی کی شکل میں بیل لیں۔ایک کے اُوپر دوسری روٹی رکھنے سے پہلے تھوڑا آٹا چھڑک لیں تاکہ یہ ایک دوسرے سے چپکنے سے محفوظ رہیں۔دوبارہ نم کپڑے سے ڈھک کر رکھ دیں۔ بوٹیوں کو سیخوں میں پرودیں اور دہکتے ہوئے کوئلوں پر گَل جانے تک پکائیں۔ضرورت پڑنے پر پلٹتے رہیں۔ اس دوران گرم توے پر روٹیاں ایک ایک کرکے سینک لیں۔
اِن پکی ہوئی روٹیوں پر سیخوں سے بوٹیاں اُتار کر رکھیں۔
سرونگ کے لیے:اب ہر روٹی کے اُوپر تھوڑی پیاز اور تھوڑا ہرا دھنیا ڈال کر لیموں کا رس چھڑک کر رول کرکے پارسل بنائیں اور سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  کلیجی کا سالن

اپنا تبصرہ بھیجیں