Imran khan ahsas prog

مودی سرکار میں ہندو توا کا پجاری ٹولہ کشمیر میں منہ کے بل گرے گا:وزیراعظم عمران خان

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز بھی ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں سخت الفاظ استعمال کیے گئے تھے اور ان کا ایک ٹویٹ آج بھی زبان زد عام ہے جس میں انہو ں نے کل سے زیادہ سخت الفاظ استعمال کیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ بیان میں لکھا ہے کہ ہندو بالادستی کی خواہاں فاشسٹ مودی سرکار کو سمجھنا چاہئے کہ برتر عسکری قوت کے ذریعے فوجوں، عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کو تو شکست دینا ممکن ہے مگر تاریخ شاہد ہے کہ جب کوئی قوم آزادی کیلئے یکجا ہوکر موت کے خوف سے چھٹکارا پالے تو کوئی قوت اسے اپنی منزل تک پہنچنےسے نہیں روک سکتی۔
یہی وجہ ہے کہ مودی سرکار میں ہندوتوا کا پجاری ٹولہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے تمام سفاکانہ حربوں اور ہتھکنڈوں سمیت منہ کے بل گرے گا اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا گلہ گھونٹنے کی انکی تمام کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔
کسی بھی سربراہان مملکت کی جانب سے ادا کیے جانے والا ایک لفظ بھی اس ریاست کا ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ پوری ریاست کا ترجمان ہوتا ہے۔
جہاں تک کشمیر کا معاملہ ہے اور یو این او کی سکیورٹی کونسل میں بھی اس معاملے پر بند کمرے میں گفتگو ہونے جارہی ہے جو بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ پوری دنیا میں ہندو توا کی مودی سرکار پر لعن طعن کی جارہی ہے۔
ٹائم میگزین کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا سب سے بڑا شہر یعنی سرینگر خار زار تاروں اور سٹیل کے بیرئیر ز کا منظر پیش کر رہا ہے۔ جریدے مطابق شہر پر ہیلی کاپٹر اور ڈرون مسلسل پروازیں کر رہے ہیں اور کسی بھی خطرے سے نبٹنے کیلئے نیم فوجی دستے آٹو میٹک رائفلوں سے مسلح ہیں ان کے پاس شارٹ گنیں بھی ہیںیوں وادی کے 40لاکھ مقیم بھی اسی قسم کے ماحول میں رہ رہے ہیں ان کو ہفتہ ہو چکا ان کے سیاسی حقوق دبائے گئے ہیں ۔
الجزیرہ نے بھی سرینگر کو خار دار تاروں اور سٹیل کے بیرئیر کا شہر قرار دیا ہے جس کے چپے چپے پر چیک پوسٹیں قائم ہیں۔ گاڑیں یا پیدل چلنے والے خال خال ہی دکھائی دیتے ہیں۔ان کے سروں پر ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز مسلسل پرواز کر رہے ہیں۔ 40لاکھ مسلمان مکمل محاصرے کی زد میں ہیں۔
کشمیریوں کو مسلسل کرفیو کے ذریعے گھروں میں قیدی کر کے رکھا گیا ہے ۔نہ ان کے پاس مریضوں کیلئے دوائیاں ہیں اور نہ ہی بیماروں کو ہسپتال لے جانے کی اجازت۔

یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کو العزیز ریفرنس میں سزا سنانے والے سابق جج ارشد ملک انتقال کر گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں