kashmir-man

دنیا بھر سے کشمیریوں کیلئے آوازیں اٹھنا شروع ہو چکی ہیں

EjazNews

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر پوری عالمی برادری بھارتی اقدام کی مذمت کر رہی ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گو تریس نے بھارت کے حالیہ اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین کو صبر سے کام لینے کی تلقین کی ہے۔ رکن کانگریس ایل گرین کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے۔ ڈیمو کریٹک رہنما ڈاکٹر آصف قدیر کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ قونصل جنرل ہیوسٹن عائشہ فاروقی نے واضح کیا کہ عالمی باردری کو اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانا چاہیے۔

کاکس شیلا جیکسن لی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں، مقبوضہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پرعملدرآمد کیا جائے۔ جبکہ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل یو این قرار دادوں پر ہونا چاہیے۔ چین کی خواہش ہے کہ مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:  عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس کی سماعت آج سے ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں