sudani lamb kabab

سوڈانی لیمب کباب

EjazNews

سوڈانی لیمب کباب سوڈان کی ڈش ہے۔ دبنے کے قیمے سے بننے والے یہ کباب ذائقہ کے اعتبار سے بہت لذیذ ہوتے ہیں۔ اس کباب کو بنانے کیلئے آپ کو چاہئے
ایک کلو دنبے کا قیمہ، کٹی ہوئی کالی مرچیں ایک کھانے کا چمچ ،دو عدد انڈے ، دو کھانے کے چمچ دہی، دو چائے کے چمچ دھنیا پائوڈر، ایک کھانے کا چمچ زیرہ، گرم مصالحہ پائوڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ ، چار عدد ہری مرچیں کٹی ہوئی، نمک حسب ذائقہ،تیل ایک کپ ۔
اب آئیے پکانا شروع کرتے ہیں۔
چوپر میں قیمہ، کالی مرچیں، انڈے، نمک،دھنیا پاؤڈر،زیرہ،گرم مصالحہ پاؤڈر اور ہری مرچیں ڈال کر چوپ کر کے پیالے میں نکال لیں۔اس میں دہی بھی مکس کر کے ایک گھنٹہ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور قیمہ کے بیضوی،لمبے یا کسی بھی شیپ میں کباب بنا کر فرائی کریں۔گولڈن براؤن ہونے پر نکال لیں اور دہی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  مغزکا سالن

اپنا تبصرہ بھیجیں