asif gafoor

اگرکسی مہم جوئی کی کوشش کی تو اس دفعہ 27فروری سے زیادہ سخت جواب دیں گے: میجر جنرل آصف غفور

EjazNews

ترجمان پاک فوج نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری وحشیانہ ظلم و ستم اور مقبوضہ کشمیر میں جاری ابتر صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانے کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں مکمل طور پر میڈیا کو بلیک آوٹ کا سامنا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کی دوسری جانب آزاد کشمیر میں غیر ملکیوں اور اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین برائے بھارت اور پاکستان کے لیے کھلا ہے۔
انہوں نے بھارتی لیفٹیننٹ سے سوال کیا ،کیا آپ ایسا کرسکتے ہیں۔بھارتی لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلوں نے اپنی ہمیشہ کی روایت برقرار رکھتے ہوئے جب کچھ نہ ہو سکے تو پاکستان پر الزام لگانے شروع کر دئیے تھے اسی کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور نے جوابی ٹویٹ کیا ۔
میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی لیفٹیننٹ کی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا پاکستان مقبوضہ وادی میں امن و امان کی صورتحال خراب کرسکتا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور پاکستان ہمیشہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں ملوث رہے ہیں جس کی وجہ سے میرا ماننا ہے کہ وہ ایسا دوبارہ کرسکتے ہیں اور حال ہی میں ان کے ایسے بیانات آچکے ہیں جس میں انہوں نے مقبوضہ وادی میں مخصوص واقعات کی دھمکی دی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا نے ان کو جواب دیتے ہوئے 27فروری کا واقعہ یاد دلایا جب ایک انڈین جہاز پاکستانی زمین پر جل رہا تھااور انڈین پائلٹ پاکستانیوں سے مار کھا رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا بھارت نے مہم جوئی کی تو جواب 27 فروری سے زیادہ سخت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ دہائیوں سے ہزاروں بھارتی فوجی بہادر کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ناکام رہے ہیں اور بھارت کی حالیہ مہم جوئی بھی ناکام ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  گلگت بلتستان الیکشن :بلاول بھٹو زرداری کا مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج

اپنا تبصرہ بھیجیں