asif gafor

پاک فوج سرحد پر رہنے والی آبادی کے جان و مال کو ہمیشہ تحفظ دیتی ہے:میجر جنرل آصف غفور

EjazNews

ترجمان پاک فوج نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹس پر ایک ٹویٹ کیا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا ہے اور آئندہ بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
میجر جنرل آصف غفور نے لکھا کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر ایل او سی کے آس پاس رہنے والی سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے ۔جبکہ پاک فوج نے ہمیشہ سرحد کے قریب رہنے والے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے لکھا ہے کہ بھارتی فورسز آزاد کشمیر میں اپنی ناکامی کی بھڑاس نکالنے کی کوشش کررہی ہے۔
یاد رہے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ سے 2 شہری جاں بحق اور 6 خواتین سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:  روسی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان،کس سے کیا بات ہوئی؟

اپنا تبصرہ بھیجیں