Gulab-Jaman

گلاب جامن بنانے کا طریقہ

EjazNews

گلاب جامن ہمارے برصغیر پاک و ہند میں پسندیدہ ترین میٹھے میں شمار ہوتی ہے اس کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے، اس کو ہر عمر کے لوگ شوق و ذوق سے کھاتے ہیں۔ تو میں آج آپ کو گلاب جامن بنانا سکھا رہی ہوں۔

گلاب جامن بنانے کیلئے آپ کو سب سے پہلے میدہ دو کھانے کے چمچ، کھویاایک پائو، سوجی ایک کھانے کاچمچ، بیکنگ پائوڈر آدھاچائے کا چمچ، انڈا (پھینٹ لیں)ایک عدد اور تیل حسب ضرورت۔
بتائی ہوئی تمام اشیاء کو اپنے پاس رکھ لیں ۔ اب اس کو بنانا شروع کرتے ہیں۔ تو سب سے پہلے آپ کو شیرہ بنانا ہے۔ شیرہ بنانے کیلئے آدھا کلو چینی تقریباً ایک لیٹر پانی اور پسے ہوئے دس دانے چھوٹی الائچی ۔

اب آپ کھویا اور میدہ اچھی طرح مکس کر یں۔ اس میں سوجی، بیکنگ پائوڈر، انڈااور حسب ضرورت تیل ڈال کر گوندھ لیں۔ پھر اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر رکھ لیں۔یہ آپ کی مرضی پر منحصر ہے کہ آپ گول یا لمبوترے کیسے پیٹرے بناتی ہیں۔ایک پتیلی میںپانی لیں اورچینی اورالائچی کا سفوف ڈال کر ہلکی آنچ پر شیرہ بنالیں۔کڑاہی میںتیل گرم کرکے گلاب جامن اچھی طرح فرائی کرکےشیرے میں ڈالتی جائیں۔ آدھے گھنٹے بعد نکال لیں۔لیجئے اتنے مشکل ہیں یہ لذیذگلاب جامن بنانا۔گرما گرم گلاب جامن کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے یہ ایسی سویٹ ڈش ہے جس کو گرم کھانے کا زیادہ مزہ آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کھوئے کے پیڑے

اپنا تبصرہ بھیجیں