وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ

وزیراعظم عمران خان کے دورۂ امریکہ کی تصویری جھلکیاں

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورۂ امریکہ کے سلسلے میں پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اپنی شکریہ کے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا بطور وزیراعظم پاکستان پہلی مرتبہ امریکہ آمد کے موقع پر میرے استقبال اور حمایت کے اظہار کیلئے بڑی تعداد میں واشنگٹن ڈی سی کے کیپٹل ون ایرینا تشریف لانے پر میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کا بے حد مشکور ہوں

وزیراعظم واشنگٹن ڈی سی کے کیپٹل ون ایرینا میں پاکستانی نژاد امریکیوں سے خطاب کرتے ہوئے

وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا ان کا کہنا تھا شائستگی اور گرم جوشی سے مزین میزبانی، پاکستان کا نکتہ نظر سمجھنے اور نہایت دلفریب طریقے سے پورے وفد کو آسودہ کرنے پر میں صدر ٹرمپ کا مشکور ہوں۔ وقت نکالنے اور ہمیں وائیٹ ہاؤس کے تاریخی نجی گوشے دکھانے پر امریکی صدر کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان کچھ کہہ رہے ہیں جس کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ انہماک سے سن رہے ہیں

افغانستان کے مسئلے کے متعلق وزیراعظم نے لکھا میں صدر ٹرمپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان “افغان امن عمل” آگے بڑھانے کیلئے اپنا از بس کردار ادا کرے گا۔ چار دہائیوں پر محیط جنگ کے بعد مشکلات میں گھرے افغانوں کیلئے امن کا اہتمام اقوام عالم کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا کہہ رہی ہیں یہ تصاویر
امریکی خاتون ا ول، وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے کشمیریوں کے متعلق لکھا ستر برس سے برصغیر کو یرغمال بنائے رکھنے والے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی میز تک لے جانے کیلئے ثالثی کی امریکی صدر کی پیشکش پر بھارتی میڈیا کا ردعمل باعث تعجب ہے۔ اہل کشمیر نسل در نسل اذیت میں مبتلا ہیں، چنانچہ مسئلے کا حل وقت کی اہم ضرورت ہے۔

امریکی خاتون اول، وزیراعظم عمران خان، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گروپ فوٹو
وزیراعظم عمران خان پاکستانی وفد کے ہمراہ کسی چیز کو انہماکی سے دیکھ رہے ہیں صد ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود ہیں
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو بیٹ پیش کیا
پاکستانی اور امریکی وفد کھانے کی ٹیبل پر
وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ جبکہ پیچھے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی نظر آرہے ہیں
وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ الوداعی مصافحہ کر رہے ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی بھی موجود ہیں
امریکی وزیر خارجہ اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات
وزیراعظم عمران خان انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خطاب کرتے ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں