Boras jonsan new

بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب

EjazNews

تھریسامے نے برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کے لیے متفقہ بریگزٹ معاہدے کی تشکیل میں ناکامی پر استعفیٰ دیا تھا۔ان کے استعفیٰ دینے کے بعد برطانیہ نے اپنے نئے وزیراعظم کو منتخب کر لیا ہے ۔بورس جانسن نے 66.4فیصد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ووٹوں کے اس کھیل میں کوئی بھی امیدوار ان کے قریب ترین بھی ووٹ نہیں لے سکا ۔ بورس کے علاوہ چار دیگر امیدوار بھی تھے جو اس منصب تک پہنچنا چاہتے تھے ان میں سیکرٹری خارجہ جیریمی ہنٹ، سیکرٹری ماحولیات مائیکل گوو ، سیکرٹری انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ روری اسٹیورٹ، ہوم سیکرٹری ساجد جاوید بھی شامل تھے۔

اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے زارو قطار رو پڑی تھیں

برطانوی وزیراعظم کے لئے جس شخصیت کا نام سب سے پہلے منظر عام پر آیا اور جس کو میڈیا میں کوریج بھی ملی وہ برطانوی سیکرٹری داخلہ ساجد جاوید تھے لیکن وہ بھی ووٹوں میں بورس جانسن سے بہت دور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  نیوزی لینڈ کی 2مساجد میں فائرنگ49افرادجاں بحق

اپنا تبصرہ بھیجیں