mureed abas

ڈیفنس میں اینکر مرید عباس کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

EjazNews

ڈیفنس میں اینکر مرید عباس اور خضرت حیات نامی شخص کو مبینہ بزنس پارٹنر نے قتل کر دیا۔اس واقعہ کی تحقیقات کے دوران پولیس جب ان کو بلانے والے پارٹنر عاطف کے گھر پر تشویش کیلئے پہنچی تو اس نے پہلے سے خود کو گولی مار لی تھی ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مر چکا ہے لیکن جب ہسپتال پہنچایا گیا تو اس میں جان کے آثار تھی۔ لیکن تشویشناک حالت میں اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہوا ہے۔
سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق مرید عباس ، خضر حیات نامی شخص کے ساتھ کراچی ڈیفنس کے علاقے میں پہنچے جہاں پر انہیں عاطف زمان نامی شخص نے فو ن کر کے بلایا تھا جو مبینہ طور پر قاتل اور ان کا پارٹنر بتایا جارہا ہے۔ اس نے پہلے اینکر مرید عباس کو قتل کیا اس کے بعد جب خضر حیات نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی تو تعاقب کر کے اسے بھی قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق بعد میں اس شخص نے نشاط کمرشل بلڈنگ میں واقع اپنے فلیٹ میں خود کو گولی مار لی۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سامنے آنے والے بیان کے مطابق خود کو گولی مارنے والے شخص کی حالت تشویشناک ہے اور اسے ویلٹی نیٹر پر رکھا گیا ہے۔
غم سے نڈھا مرید عباس کی بیوہ جو خود بھی ٹی وی انڈسٹری سے منسلک ہیں اینکر ہیں ،ان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ان کے شوہر کو عاطف زمان نے سوا 8بجے بلایا۔ زارا عباس کے مطابق عاطف ٹائر کا بزنس کرتا تھا اور مرید عباس نے کاروبار میں 50لاکھ روپے لگا رکھے تھے۔ بزنس میں لگائے گئے یہ پیسے عاطف نے رمضان کے مہینے میں واپس کرنے تھے۔
پولیس اس واقعہ کو ذاتی دشمنی کے پہلو سے بھی تشویش کر رہی ہے کیونکہ ان کے مطابق قتل ہونے والے صحافی نے کچھ روز قبل تھانے میں ایک درخواست بھی جمع کرائی تھی۔ پولیس تمام پہلوﺅں کاجائزہ لے رہی ہے اور اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  احتیاطی تدابیر کو زیادہ سختی سے اپنائیں اپنے اور اپنوں کیلئے

اپنا تبصرہ بھیجیں