india vs nz

ورلڈ کپ 2019ءفائنل میں پہنچنے کی لڑائی ، نیوزی لینڈ یا بھارت؟

EjazNews

12ویں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میںچار ٹیمیں پہنچ چکی ہوئی ہیں پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11جولائی کو آسٹریلیا اور میزبان انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل میں پہنچنے والی ان چار ٹیموں میں سے دو بھارت اور نیوزی آمنے سامنے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی کارکردگی ورلڈ کپ کے شروع میں تو بہت اچھی تھی لیکن آخری میچوں میں جس بری کارکردگی کا نیوزی لینڈ نے مظاہرہ کیا اس کے بعد آج کا سیمی فائنل بھی بھارت جیتتا ہوا نظر آرہا ہے۔کیونکہ بھارت کی کارکردگی 12ویں عالمی کپ کیلئے تمام میچو ں میں بہتر رہی ہے ۔ مضبوط رنز ریٹ سے جیتی یہ ٹیم پر اعتماد ہے ۔یہ ٹیم صرف ایک میچ ہاری ہے ۔ لیکن اگر عالمی مقابلوں کا جائزہ لیں تو اس میں نیوزی لینڈ کوبرتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیمیں سات مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں سے 4میچز کیویز نے جیتے جبکہ تین انڈین ٹیم نے جیتے ہیں۔اگر پوائنٹس ٹیبل کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت انڈیا نمبر ون پر ہے اور نیوزی لینڈ کی پوزیشن تیسری ہے۔ ولیمسن اور کوہلی میں سے کون فائنل کھیلے گا یہ تو میچ دیکھنے کے بعد ہی اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ انڈین ٹیم تیسری بار سیمی فائنل میں پہنچی ہے جبکہ نیوزی لینڈ اپنا دوسرا سیمی فائنل کھیلے گی۔ ماہرین کرکٹ ٹیم آج کے میچ میں سخت مقابلے کی امید کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارتی دراندازی، نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس آج ہونے جارہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں