fifa world cup

امریکی خواتین فیفا ورلڈ کپ کی چیمپیئن بن گئیں

EjazNews

امریکہ میں جشن کا سا سما ہے۔ فٹ بال کے شائقین میں ایک جوش سا امنڈ آیا ہے کیوں نہ ہوفیفا ورلڈ کپ2019ء میں امریکی خواتین نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ نیدر لینڈ کو 2-0سے شکست دے کر ناقدین کو حیران کر دیا ہے۔ فرانس کے شہر میں کھیلے گئے اس فٹبال ورلڈ کپ میں یہ ٹیم بہت سے تنازعات کا شکار بھی رہی لیکن تنازعات کے ساتھ ساتھ یہ چلتے چلتے چیمپیئن ہی بن گئی۔ جیتنے والی امریکی سوکر ٹیم قبل ازیں اپنے جائز مطالبات کیلئے عدالتوں کے چکر بھی کاٹ چکی ہیں ،ان کا مطالبہ تھا کہ ان کا معاوضہ بھی مرد پلیئرز کے برابر کیا جائے اور ان کے خبروں میں رہنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔ امریکہ میں وہ اپنے آپ کو مردوں کے برابر کرنے کی لڑائی لڑ رہی ہیں۔

یہ ٹیم مردوں کے برابر معاوضہ لینے کیلئے عدالتوں میں بھی ایک لڑائی لڑ رہی ہیں دیکھتے ہیں چیمپینز بننے کے بعد ان کا معاوضہ مرد کھلاڑیوں کے برابر ہوتا ہے یا نہیں



یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں دہشت گردی کون کروا رہا ہے کیا اب بھی کسی کو کوئی شک ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں