attack-NDS

افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر پر خودکش حملہ، متعدد افراد کی ہلاکت

EjazNews

افغانستان کے صوبے غزنی میں خودکش حملے ہوا ہے ۔ افغانستان میں شدت پسندانہ کارروائیاں ہیں کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزنی میں افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے دفتر کے سامنے یہ خودکش حملہ ہوا ہے یہ حملہ کار کے ذریعے کیا گیا ہے۔ اس حملے میں 43افراد کے زخمی اور متعدد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
گزشتہ دنوں بھی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک حملے میں سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے ۔اس حملے میں افغان خفیہ ایجنسی کے 8اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
افغانستان میں ستمبر کے اوائل میں صدر اشرف غنی کی حکومت ختم ہو جائے گی اور نئے صدارتی الیکشن ہونے والے ہیں جبکہ طالبات سے معاہدے کی بات چیت امریکہ اور طالبان کے درمیان چل رہی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے گزشتہ دنوں جب افغانستان کا دورئہ کیا تو اپنے اس دورے میں ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ جلد معاہدہ طے پا جائے گی اور غیر ملکی فورسز افغانستان سے نکل جائیں گی۔
جوں جوں امن معاہدے کی باتیں ہو رہی ہیں اور الیکشن قریب آرہے ہیں افغانستان میں خونریزی بڑھتی ہی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں