wi

ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو311رنز کا ہدف دے دیا

EjazNews

افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کا 42واں میچ کھیلا جارہاہے۔ جس میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس فیصلے کے بعد جم کر کھیلے اور 6کھلاڑیوں کے نقصان پر 311رنز بنائے ۔ ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ، لیوائس نیکولس پورن نے بالترتیب77-58-58سکور بنائے باقی ٹیم ایوریج سکور کھیل کر آئوٹ ہوئی۔ آج کے اس میچ میں ویسٹ انڈیز جیتتا ہے یا افغانستان ان دونوں کو صرف ایک فائدہ ہو سکتا ہے کہ ان میں کوئی ایک بہتر پوزیشن پر آسکتے ہیں ۔ لیکن سیمی فائنل کی دوڑ سے یہ باہر ہو چکے ہیں۔ یہ اپنے پول کے میچ کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  10اگست سے ایس او پیز کے تحت سمارٹ لاک ڈائون ختم

اپنا تبصرہ بھیجیں