nz - pak - eng

انگلینڈ اور کیویز کے درمیان مقابلہ پاکستان کیلئے اتنی اہمیت کا حامل کیوں ہے ؟

EjazNews

اگر مگر کے چکر میں پھنسی پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ کی فتح سے فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔ لیکن بنگلہ دیش سے جیت ہر صورت ضروری ہے۔ جیسے جیسے سیمی فائنل قریب آتا جارہا ہے پاکستانی شائقین کی اپنی ٹیم کے بارے میں فکر مندی بڑھتی ارہی ہے۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا میچ بھی اسی کڑی کا ایک حصہ ہے۔ اگر آج کیویز میچ جیت جاتے ہیں تو پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر بھی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے میچ پر نظر رکھے ہوئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ سب سے آسان فارمولا یہ ہے کہ آج کا میچ نیوزی لینڈ جیت جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل صورتحال آج کے میچ کے بعد واضح ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ گزارے ان کے تین برس شاندار تھے۔ جبکہ وہاب ریاض کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ وہاب ریاض سے زخمی ہاتھ ہونے کے باوجود افغانستان کیخلاف شاندار باﺅلنگ کی اب وہاب ریاض کا ہاتھ بہتر ہو رہا ہے
اگر سکور بورڈ پر ایک نظر دوڑائیں تو آسٹریلیا کے 14پوائنٹس ہیں اور اپنے 14پوائنٹس کے ساتھ وہ سیمی فائنل میں کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ انڈیا کی بنگلہ دیش کیخلاف جیت کے بعد سیمی فائنل تک رسائی ہو چکی ہے۔ اب نیوزی لینڈ کے 11اور انگلینڈ کے 10پوائنٹس ہیں ۔ اگر آج کیویز جیت جاتے ہیں تو وہ تو کوالیفائی کر ہی جائیں گے ساتھ ہی پاکستان کے امکان روشن ہو جائیں گے۔ کیونکہ پاکستان کے 9پوائنٹس ہیں۔ باقی ٹیمیں اس دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں آج کا میچ پاکستانی ٹیم کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بلوچستان کا584ارب کا بجٹ ،ترقیاتی سکیموں کیلئے 112ارب روپے مختص

اپنا تبصرہ بھیجیں