nisar nasik

ملی نغمہ دل دل پاکستان کے خالق انتقال کر گئے

EjazNews

دل دل پاکستان ایسا ملی نغمہ تھا جو ہر زبان زد عام ہوا تھے۔ بچے کیا بڑے کیا ہر کسی نے اسے اپنی زبان سے گنگنایا تھا۔ جنید جمشید نے اپنے بینڈ کے ہمراہ اس ملی نغمہ کو گایا تھا جس کے بعد یہ ملی نغمہ امر ہوگیا۔اسی نغمہ کو تحریر کرنے والے نثار ناسک راولپنڈی میں انتقال کر گئے ہیں۔ نثار ناسک اردو ، پنجابی زبان میں لکھا کرتے تھے ۔ پاکستان ٹیلی ویژن نے اردو ادب میں خدمات کے اعتراف میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔
ان کی علمی خدمات کا اعتراف نہ صرف حکومتی سطح پر بلکہ عوامی سطح پر بھی وہ اپنا ایک خاص مقام رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  نسل در نسل شوبز سے وابستہ کامیاب فنکار

اپنا تبصرہ بھیجیں