rana sanaullah

رانا ثناءاللہ کو 14روز جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

EjazNews

اینٹی نارکوٹکس فورس نے راناثناءاللہ کے خلاف دائر مقدمے میں ان کی گاڑی سے 21کلو سے زائد منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جس میں 15کلو ہیروئن بھی شامل ہے۔ درج ایف آئی آر کے مطابق رانا ثناءاللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کارروائی کی گئی اور جب انہیں روکا گیا توانہوں نے اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی ۔ وہ اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
گزشتہ روز رانا ثناءاللہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے رانا ثناءاللہ کو گرفتار کیا تھا۔جس کے بعد آج انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جس میں انسداد منشیات فورس نے رانا ثناءاللہ سمیت گرفتار 6ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔جبکہ رانا ثنا ءاللہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل پر سیاسی کیس بنا کر گرفتاری ڈالی گئی ہے ۔
رانا ثناءاللہ کو جب کچری پیش کیا گیا تو سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  لاہور قلندرز کی دوسری فتح۔ دونوں مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرایا

اپنا تبصرہ بھیجیں