indi vs aus

انگلینڈ سے جیتنے کیلئے بھارت کو 338رنز بنانا ہوں گے

EjazNews

انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان ورلڈ کپ 2019ء کا 34واں میچ کھیلا جارہا ہے۔ انگلینڈ اور انڈیا سکور بورڈ پر نمایاں پوزیشن رکھتے ہیں لیکن اس ہار اور جیت کے بعد دونوں کی پوزیشن میں فرق پڑنے والا ہے۔ کیونکہ اب کھیلے جانے والا ہر میچ ٹیمو ں کو سیمی فائنل کے لیے ان یا آئوٹ قرار دیںگے۔انڈین ٹیم آج اپنی نئی کٹ کے ساتھ کھیل رہی ہے ۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور جیسن روئے66،جونی بیئراسٹو111،جو روٹ44، اوئن مورگن1، بین اسٹوکس78، جوز بٹلر20، کرس ووکس7، لیام پلنکٹ1، جوفرا آرچر صفر رنز بناپائے ۔ یوں مجموعی طور پر 338کور کر کے انگلینڈ نے انڈیا کو ایک بڑا ہدف دیا ہے اب دیکھتے ہیں انڈین کھلاڑی نئی کٹ کے ساتھ کیا کھیل دکھاتے ہیں۔

سکور بورڈ
یہ بھی پڑھیں:  چیئرمین سینٹ کیخلاف قرار داد جمع، تحریک انصاف کا نیا امتحان شروع

اپنا تبصرہ بھیجیں