vigitable and meat biryani

سبزی اور گوشت کی بریانی

EjazNews

سبزی اور گوشت کی بریانی کیلئے آپ کو ایک کلو چاول، ایک کلو گوشت ، ایک پائو آلو، مٹر ایک پاو، پیاز ایک پائو، لہسن بار ہ جوئے، ادرک آدھی چھٹانک، دہی ایک پائو، ناریل پسا ہوا چار چمچے، زیرہ ایک چٹکی، کالی مرچ آٹھ دانے،لونگ دو عدد، الائچی موٹی ایک عدد، دار چینی ایک ٹکڑا، نمک اور لال مرچ حسب ذائقہ، گھی ایک پائو۔
ترکیب: گوشت دھولیں اور پر پسی ہوئی ادرک، نمک لہسن اور لال مرچ لگا کر رکھ دیں ۔ سرکہ بھی مل دیں۔ ایک گھنٹہ پڑا رہنے دی ں۔ ایک کھلے منہ کی دیگچی میں گھی کڑ کڑائیں۔اس میں پیاز کے باریک لچھے بادامی رنگ پر تل لیں۔ چھ جوئے لہسن چھیل کر کتر لیں اور بادامی رنگ پر تل لیں۔ ادرک کتر کر ڈالیں اور بھون لیں۔ زیرہ، نمک، لال مرچ ، دار چینی اور الائچی کے دانے ڈال کر بھون لیں ۔ پھر گوشت ڈال کر بھونیں۔ بھونتے وقت دہی کا چھینٹا دیتے جائیں۔ جب گوشت سرخ ہو جائے تو باقی دہی ڈال دیں۔ ڈھکنا مضبوطی سے بند کر دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو بھونیں۔ مسالے اور دہی کی بو مر جائے تو اتنا پانی ڈال دیں جس میں گوشت گل جائے۔ بھنے ہوئے سیر گوشت میں تین پیالی پانی کافی ہوتا ہے ۔ پان یکے ساتھ ہی پسا ہوا ناریل ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
آلو پانی میں ابا ل کر چھلکا اتا رلیں۔ فرائنگ پین میں گھی کڑ کڑائیں اس میں آلو، نمک اور زیرہ لگا کر تل لیں ۔ سرخ ہونے پر نکال لیں۔ مٹر چھیل لیں اور نمک اور زیرہ لگا کر اسی گھی میں تل لیں۔ (نوٹ) گوبھی کے پھول، گاجریں ، ثابت ٹماٹر یا کوئی اور سبزی بھی اسی طرح تل کر تیار کی جاسکتی ہے۔
چاولوں کو چن لیں اور دھوکر ایک گھنٹے کے لیے پانی میں بھگو دیں۔ پانی چاولوں کی سطح سے ڈیڑھ انچ اونچا ہے۔ ایک کھلے منہ کے دیگچے میں دو سیر پانی ڈالیں اور چولہے پر چڑھا دیں۔ پانی اُبلنے لگے تو نمک اور ایک لوگن ڈالیں اور پھر بھیگے ہوئے چاول ڈال دیں۔دیگچے میں کفگیر کو اچھی طرح سے گھمائیں۔ پانی خشک ہو جائے اور چاول ایک یا دو کنی پر گل جائیں تو اتار لیں۔
ایک دیگچی میں ایک تہ چاول اور ایک تہ گوشت ،مسالااور سبزیوں کے ساتھ تہ بہ تہ جمائیں اور پھر ہرا دھنیا بعد اتار لیں۔ چاول طشتری میں کفگیر سے احتیاط سے پھیلائیں ۔ چاولوں کے اوپر سبزی اور گوشت کی بوٹیاں رکھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  افغانی فتیر، افغانی ٹماٹو چٹنی کے ساتھ

اپنا تبصرہ بھیجیں