world cup

ورلڈ کپ کی دوڑ میں کون کہاں ہے؟

EjazNews

کرکٹ ورلڈ کپ 2019ءکا میدان سجا ہوا ہے اور سب ٹیمیںاپنے تئی پوری کوشش کر رہی ہیں لیکن سیمی فائنل میں کونسی 4ٹیمیں پہنچیں گی اس بارے میں حتمی طور پر فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ اگر پوائنٹس ٹیبل کی جانب دیکھا جائے تو پاکستان کا نمبر ساتواں ہے۔ پاکستان نے تین میچز کھیلنے ہیں اوراگر پاکستان یہ تینوں میچز جیتے اور نیوزی لینڈ باقی تین مچیز ہار جائے تو پھر ایک قیاس ہے کہ پاکستانی ٹیم رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کھیل سکے۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر آیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔ ورلڈ کپ میں کون سی چار ٹیمیں پہنچیں گی یہ سوال سب کے ذہن میں ابل رہا ہے۔ ایونٹ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ، افغانستان اور بنگلہ دیش سے مقابلہ کرنا ہے۔ انگلینڈ کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے کم از کم دو میچ جیتنا تھے جس میں سے ایک وہ ہار چکا ہے اب اسے پاکستان کی ہار کا انتظار ہو گا جبکہ آسٹریلیا سیمی فائنل تک رسائی لے چکا ہے۔ آسٹریلیا نے اب نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ میچ کھیلنے ہیں ۔ جبکہ ہمارے ہمسائے بھارکے پانچ میچز میں 9پوائنٹس ہیں اسے سری لنکا ،بنگلہ دیش ، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سے میچ کھیلنا ہے۔ بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے کم از کم 2میچز جیتنا ہو نگے جبکہ نیوزی لینڈ 11پوائنٹس کے ساتھ اس ٹورنامنٹ کی اول ٹیم ہے۔ نیوزی لینڈ کو پاکستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا سے مقابلہ کرنا ہے اسے ایک فتح بھی سیمی فائنل تک پہنچا دے گی۔ نیوزی لینڈ تینوں میچ ہار ا اور پاکستان تینوں میچز جیتا تو معاملہ نیٹ رن ریٹ پر آجائے گا۔ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے ایک غلطی اور ٹورنامنٹ سے باہر۔ اگر کارکردگی کی طرف دیکھا جائے تو پاکستانی ٹیم نے اب تک 6میچز کھیلیں ہیں 2میں کامیابی، 3میں شکست اور ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا ۔
نیوزی لینڈ اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے ۔ انہوں نے 6میچز کھیلیں ہیں اور 5میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بارش کی نظر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  روپے کی قدر میں مزید کمی کا کوئی امکان نہیں، وزیر خزانہ

اپنا تبصرہ بھیجیں