fried-chicken-wings

فرائیڈ ونگز

EjazNews

بچوں کی چھٹیاں ہے اور گرمی کا موسم ہے ۔ میں آج آپ کو فرائیڈ ونگز بنانا سکھا رہی ہوں جس سے بچے بھی اور میاں صاحب دونوں خوش ہوں گے۔
اجزاء:چکن ونگز آدھا کلو،پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ، سویا ساس ایک کھانے کا چمچ، چلی گارلک ساس ایک کھانے کا چمچ، سرکہ ایک کھانے کا چمچ،دو عدد نیبو،کارن فلوراور نمک حسب ضرورت اوراس کے علاوہ پکانے والا تیل بھی ضروری ہے۔
ترکیب:ایک پیالے میں چکن ونگز اورکارن فلور کے علاوہ تمام اجزاءڈال کرمکس کریں اورتیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔گھی کو اچھی طرح سے گرم کر لیں اس کے بعد پین میں ونگز مسالے سمیت ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے۔قدرےٹھنڈے ہونے پر ونگز کارن فلور میں اچھی طرح لپیٹ کر گرم تیل میں گولڈن فرائی کرلیں۔اب ان پر نیبو نچوڑیں اور لیجئے اس سے آسان ترکیب بھی کوئی ہوگی ونگز تیار ہیں اب چاہے اسے چائے کے ساتھ نوش کریں یا پھر دہی کی چٹنی کے ساتھ یہ آپ کی مرضی پر منحصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  گردے کا سالن

اپنا تبصرہ بھیجیں