studentsmust

پلاسٹک کی بوتلیں جمع کرکے لاﺅ ، سکول فیس ادا

EjazNews

انڈیا کی ریاست آسام کے ایک سکول نے پلاسٹک سے آگاہی کا ایک آزمودہ طریقہ اختیار کیا ہے جس سے بڑوں اوربچوں میں پلاسٹک کے جلانے کے نقصانات کی آگاہی بھی پیدا کی جارہی ہے۔ آسام کا یہ سکول بچوں سے کہتا ہے کہ آپ سکول کی فیس ادا کرنے کی بجائے پلاسٹک کی بوتلیں جمع کر کے لاﺅ یہ بوتلیں سکول کی فیس ہے۔ ان بچوں کو ہفتے میں 20پلاسٹک کی ضائع شدہ بوتلیں جمع کر کے سکول میں جمع کرانی ہیں۔ سکول میں پڑھنے والے بچوں کے والدین کو اس بات پر منایا جاتا ہے کہ وہ پلاسٹک کو جلائیںگے نہیں ۔ پلاسٹک کے جلانے سے کینسر جیسا مہلک مرض ہونے کے اندیشے ہوتے ہیں۔

یہ ایک اچھی مہم ہے جس کے ذریعے سے بچوں کے والدین پر پڑھائی کے اخراجات کا بوجھ بھی کم ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ معاشرے میں آگاہی پیدا کر کے اس پلاسٹک کو جلا کر بیماریاں پھیلانے کی بجائے ری سائیکل کر لیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مسجد کتبیہ کی پینٹنگ پاکستانی ڈیڑھ ارب روپے میں فروخت

اپنا تبصرہ بھیجیں