sharjeel-memon

شرجیل انعام میمن کی ضمانت منظور،نا م اسی سی ایل میں ڈالنے کا حکم

EjazNews

عدالت نے شرجیل میمن کو 50 لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا بھی حکم دیا۔
نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا ہے کہ ایڈورٹائزنگ کمپنی نے حکومت سندھ سے زیادہ پیسے لے کر جس چینل پر ایڈور ٹائزنگ کی ہے اسے کم پیسے دئیے۔ جس پر عدالت کا کہناتھا کہ یہ ایڈورٹائزنگ کمپنی اور چینل کے درمیان کا معاملہ ہے ۔ نیب کیسے ثابت کرے گی کہ شرجیل انعام میمن نے کک بیک لیے ہیں۔ جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کوبتایا کہ یہ ثابت تو نہیں ہوتا کہ شرجیل میمن نے کک بیکس لیے ہیں لیکن ان کے اختیارات کے ناجائز استعمال ثابت ہو تا ہے۔ اس سے قبل عدالت دو مرتبہ شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت مسترد کر چکی ہے۔
یاد رہے کہ اشتہارات کی مد میں قومی خزانے کو تقریباً پونے 6 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں 17ملزمان نامزد تھے جن میں سے 13 ملزمان جیل میں ہیں۔
شرجیل انعام میمن کا انعام میڈیا کے حلقوں میں سابق چیف جسٹس کے دور میں بھی زیر گردش رہا تھا جب وہ ہسپتال میں داخل تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا وائرس سے متاثرطلبہ کی شناخت دانستہ نہیں بتائی جارہی اور میڈیا سے بھی درخواست کی کہ اس کی چھان بین نہ کریں:معاون خصوصی برائے صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں