englandvsafg

انگلینڈ نے افغانستان کو جیتنے کیلئے 397 رنز کا ہدف دے دیا

EjazNews

افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ نے انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ انگلینڈ کا اور افغانستان کا ویسے کوئی مقابلہ نہیں ہے کیونکہ انگلینڈ کی منجھی ہوئی ٹیم کے سامنے افغانستان کی ٹیم ابھی نئی نئی ہے۔ اسی لیے انگلینڈ کا سکور بھی کرکٹ کی دنیا کے آسمان کو چھو رہا ہے۔ انگلینڈ نے افغانستان کیخلاف6وکٹوں کے نقصان پر 397رنز بنائے ۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز ونس نے 26، جونی بیئراسٹو نے90، جو روٹ88، اوئن مورگن نے 142 سکور کی شاندار اننگز کھیلی ان کے بعد جوز بٹلر2،بین اسٹوکس2،معین علی نے31 رنز،کرس ووکس نے 1رنز کی اننگز کھیلی اور یوں افغانستان کو کرکٹ کے سکور کا یہ پہاڑ عبور کرنا ہے۔

ورلڈ کپ 2019ء میں کھیلے جانے والے میچوں میں یہ کسی بھی ٹیم کا سب سے زیادہ سکور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی معیشت، تباہی کی طرف گامزن ہے: الجزیرہ ٹی وی

اپنا تبصرہ بھیجیں