chicken-almond

بارہ مسالے دارچکن

EjazNews

اجزاء: چکن ڈیڑھ کلو ، گھی ایک پیالی، دہی ایک پائو، پیازآدھ پائو، ادرک آدھی چھٹانک، لہسن پسا ہوا چائے کا ایک چمچہ، زیرہ ایک چٹکی، کالی مرچ ثابت دو تولہ ، ہلدی آدھاچمچہ، نمک اور لال مرچ حسب ذائقہ، بادام10، پساہوا ناریل ایک چمچہ، خشخاش ایک چمچہ، دھنیا سوکھا ایک چمچہ، زعفران ایک چٹکی۔
ترکیب: مرغی کے چھ یا چھ سے زیادہ ٹکڑے کر لیں تمام مسالے بھون کر پیس لیں اور دہی کو پھینٹ کر اس میں ملا دیں۔ پھر اس میں مرغ کے ٹکڑے بھگو کر رکھ دیں ۔ ایک گھنٹہ بھیگا رہنے دیں ۔ دیگچی میں گھی کو اچھی طرح گرم کر لیں۔ اس میں پیاز کے لچھے بادامی رنگ پر تل لیں ، پھر دہی اور مرغی ڈال کر ایک پیالی پانی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ مرغی گل جائے تو اسے خوب بھونیں پھر بادام چھیل کر ڈال دیں، پسا ہوا زعفران ڈال کر دم پر لگادیں۔ لیجئے تیار ہے آپ کا بارہ مسالے دار مرغ مسلم۔

یہ بھی پڑھیں:  پائے

اپنا تبصرہ بھیجیں