India (2)

انڈیا میں نامعلوم بیماری سے 93بچے ہلاک

EjazNews

انڈیا میں نامعلوم دماغی بیماری سے 93 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ انڈیامیں بہار کے شہر مظفر نگر میں ان بچوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں انڈین میڈیا کے مطابق ابھی یہ ہلاکتیں تھمی نہیں ہیں بلکہ جاری ہیں یہ ایک مظفر نگر کے ہسپتال سے کی گئی رپورٹنگ کی جہاں پر مریض بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ وہ بچے جو ہسپتال نہیں پہنچ پا رہا اس کے علاوہ ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق اسی شہر میں پچھلے برسوں میں تین سو سے زائد بچے اسی نامعلوم بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس دماغی بیماری کا تعلق لیچی سے ہے اس پھل میں کچھ ایسا ہے جو بچوں کی صحت پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عالمی شہرت یافتہ امریکی سائیکلسٹ کی مبینہ خودکشی

اپنا تبصرہ بھیجیں