bilawal+maryam

قوم کو دکھوں سے نکالنے کیلئے رائے ونڈ محل میں بلاول اور مریم نواز کی ملاقات

EjazNews

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمرزمان کائرہ، چوہدری منظور، حسن مرتضی اور مصطفی نواز کھوکھرجبکہ مریم نواز کے ہمراہ استقبال کرنے والوں میں محمد زبیر،مریم اورنگزیب ،کیپٹن صفدر، ایاز صادق، پرویزرشید اور رانا ثنااللہ تھے۔ملاقات میں موجودہ ملکی صورت حال پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ اس امر پر اتفا قکیا گیا کہ ملک ہر شعبہ زندگی میں زوال کا شکار ہے اور اُسے اقتصادی تباہ حالی کی گہری دلدل میں دھکیل دےیا گیا ہے۔ معیشت کے تمام اعشاریے شدید بحران کی طرف جا رہے ہیں۔پاکستان کو عالمی ساہو کاروں کے پاس گروی رکھ دینے اور قومی ادارے غیروں کے سپرد کر دینے کے باوجود صورت حال تیزی سے بگڑ رہی ہے۔ روپے کی مسلسل گرتی ہوئی قیمت ،افراطِ زر (مہنگائی) کی بڑھتی ہوئی شرح، دس ماہ میں ریکارڈ قرضوں کے باوجود زرمبادلہ کے کمزور ہوتے ذخائر، ہیں۔

اس ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت کو مزید وقت نہ دیا جائے گا اور اگر بجٹ عوام کے حق پر ڈاکا ہے تو اسے منظور نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  پارٹیاں بڑے مگر مچھوں سے پیسے لے کر پارٹی چلاتی تھیں اور حکومت میں آتے تو اس کا فائدہ دیتے تھے:وزیر اطلاعات شبلی فراز

اپنا تبصرہ بھیجیں