marymanawaz

10 سال قبل کی تحقیقات کیوں نہیں کرتے، اس وقت مشرف تھا:مریم نواز

EjazNews

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی صاحب 10سال قبل کی تحقیقات کیوں نہیں کرتےکہ اس وقت مشرف تھے۔ کہتے ہیں رات بارہ بجے نہ جانے کس ضرورت کے تحت ٹی وی پر آگئے۔نیا پاکستان بننے والا ہی تھا کہ کسی نے آواز بند کر دی۔بجٹ کے بعد ٹماٹر مہنگے، چینی مہنگی، کھانا پکانے والا تیل مہنگا ۔مجھے یہ بتائو جو انسان ساری عمر جس نے کوئی کاروبار نہیں کیا ساری عمر محنت نہ کر کے کھایا ہو اس کو احساس ہے اس مہنگائی کے اندر ایک خاندان کس طرح گزارا کرتا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور حکومت میں دنیا میں پاکستان کی عزت بحال ہو رہی تھی لیکن الیکشن کے بعد اچانک تیزی سے ترقی کرتا ملک تنزلی کی طرف آ گیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے تحریک انصاف پر الیکشن چوری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کے جاتے ہی ملک تباہی کا شکار ہو گیا، اب بجٹ میں عوام پر قیامت ڈھا دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں سڑکوں کے جال بچھ رہے تھے، دہشت گردی ختم ہو رہی تھی اور ملک اوپر جا رہا تھا لیکن جس دن انھیں ہٹایا گیا پاکستان کی تباہی شروع ہو گئی۔ سابق وزیراعظم کو اقامہ جیسے مذاق پر کرسی سے ہٹایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام پر قیامت ٹوٹی، ملک میں ریڑھی والے سمیت کوئی بھی خوش نہیں ہے۔ بجٹ کے بعد ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ این آر او دینے کی بات کرنے والوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ چند دنوں بعد یہ خود این آر او مانگتے پھریں گے۔ جو ہر بات پر کسی کا محتاج ہو، اس کے منہ سے این آر او کی بات اچھی نہیں لگتی۔ نواز شریف کو این آر او کی ضرورت ہوتی تو سو این آر او اس کی جھولی میں پھینک دئیے جاتے۔

یہ بھی پڑھیں:  پشاور میٹرو کا سافٹ افتتاح 23مارچ کو ہوگا:شوکت یوسفزئی

اپنا تبصرہ بھیجیں