خشک سالی سے نجات مینڈکوں کی شادی کرانے سے ہوگی

EjazNews

جی ہاں بھارتی ریاست کرناٹکا میں کسانوں نے خشک سالی سے نجات کیلئےمینڈکوں کی شادی کروادی۔ شادی کی اس تقریب میں سو سے زائد کسانوں نے حصہ بھی لیا۔ شادی کی تقریب میں عورتیں اور بچے بھی شریک ہوئے اور خوب ہلا گلا کیاگیا۔اس موقع پر دولہے میاں کو سجایا گیا تھا وہیں اس کی دولہن کو سندور بھی لگایا گیا تھا۔ بھارت کے بعض شہروں میں آج کل خشک سالی کی وجہ سے کسان اپنی فصلوں کے بارے میں پریشان ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل یہ خبر نت نئی بحثیں چھیڑ رہی ہے۔ہر کوئی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہا ہے۔

شادی کے موقع پر دلہن کو سندور لگایا جارہا ہے اور دوسری تصویر میں اس کی آرتی اتاری جارہی ہے
یہ بھی پڑھیں:  دنیا کاغذ کی کرنسی سے آگے بڑھنے والی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں