آسٹریلیاپوری کوشش کے باوجود انڈیا سے ہار گیا

EjazNews

اوول کے گرائونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ 353سکور دیکھ کر بھی درست لگ رہا تھا۔انڈیا کا دیا گیا ٹارگٹ کافی بڑا تھا لیکن سامنے آسٹریلیا جیسی منجھی ہوئی ٹیم تھی۔ آسٹریلیا شروع سے ہی بڑا سنبھل کر کھیل رہا تھا۔ لیکن کھیل میں شروع سے ہی آسٹریلیا دبائو میں نظر آرہا تھا۔ ورلڈ کپ 2019ء کا یہ میچ ایسا تھا جس میں ورلڈ چیمپیئن کے کھلاڑی پریشانی میں دکھائی دئیے۔ لیکن اس کے باجود بڑی ٹیم ہونے کے ناطے آسٹریلیا کا کھیل اچھا تھا ،لیکن انڈیا کی بیٹس مینوں کے ساتھ اگر آپ اس کی فیلڈنگ کی تعریف نہ کریں تو زیادتی ہوگی۔ اس میچ میں انڈیا کی فیلڈنگ بھی پہلے سے بہتر نظر آئی ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 56، ایرون فنچ نے 36، اسٹیون اسمتھ69،عثمان خواجہ 42رنز، گلین میکسویل 28،مارکس اسٹوئنس صفر،کایلکس کیری 54، نیتھن کاؤلٹر نائیل4، پیٹ کمنز8،مچل اسٹارک 3،ایڈم زامپا نے صفر رنز کی اننگز کھیلی۔ یوں مجموعی طور پر 316سکور پر میچ ختم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:  2ہفتوں میں کورونا کیسز کی شرح نیچے نہ آئی تو صورتحال مزید سنگین ہوجائے گی:وفاقی وزیر فواد چوہدری

اپنا تبصرہ بھیجیں