ڈبل میٹ کباب

EjazNews

اجزاء:بیف قیمہ ایک پاؤ، چکن قیمہ ایک پاؤ ، کالی مرچ(پسی ہوئی)ایک کھانے کا چمچ، سفید زیرہ(پسا ہوا) ایک چائے کا چمچ، دھنیا (پسا ہوا)ایک چائے کا چمچ، ادرک، لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، ہری مرچ(پسی ہوئی)چار سے پانچ عدد، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، پودیناآدھی گٹھی، ڈبل روٹی کا چورا چار کھانے کے چمچ،انڈا ایک عدد، نمک حسب ذائقہ ۔
ترکیب:بیف اور چکن کا قیمہ اچھی طرح دھو کر چھلنی میں رکھ دیں تاکہ پانی خشک ہوجائے۔پانی کا خشک کرنا بہت ضروری ہوتا ہے ،پھر ایک باؤل میں قیمہ ڈالیں اور ساتھ ہی تمام مسالاجات شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس میں ڈبل روٹی کا چورا اور انڈا بھی مکس کردیں۔ ہاتھوں پر تیل لگا کر کباب بنائیں اور10سے15منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں(مقصد اس کو ٹھنڈا کرنا ہوتا ہے ذریعہ آپ کوئی اور بھی اپنا سکتے ہیں، فریج اس لیے لکھا گیا ہے کہ وہ تقریباً ہر گھر میں موجود ہوتی ہے جہاں پر فریج نہیں وہ اپنی سہولت کے مطابق کوئی اور ذریعہ اپنا سکتے ہیں)پھر تیل گرم کرکے کباب فرائی کرلیں۔ لیجئے کباب تیار ہیں اب کیچپ یا پھر دہی کی چٹنی تھوڑا پودینہ اور زیرہ ڈال کر استعما لکریں اور مزے لے کر کھائیں۔ہماری تجویز آپ کو دہی کے رائتہ کی ہے۔ لیکن اگر آپ کو کیچپ پسند ہے تو وہ بھی استعمال کریں ۔

یہ بھی پڑھیں:  تکہ بوٹی

اپنا تبصرہ بھیجیں