cricket 1

پاکستانی ٹیم 105کے سکور پر ڈھیر

EjazNews

ٹرینٹ برج سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ کھیلا جارہا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ کالی آندھی کی فیلڈنگ اور بائولنگ پوری طرح چھا گئی۔ اور پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ امام الحق 2رنز بنا کر واپسی کی پر چل پڑے، فخر زمان 22رنز ، حارث سہیل 8، بابر اعظم 22، سرفراز احمد 8، عماد وسیم 1، شاداب خان صفر حسن علی ایک جبکہ محمد حفیظ 16،اور وہاب ریاض 18رنز بنا ئے۔
ویسٹ انڈیز کے اوشانے تھومس نے4 ، جیسن ہولڈر نے 3اور آندرے نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

اس طرح پاکستانی ٹیم اپنے لیے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا ہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا کم ترین سکور کرنے والی ٹیم پاکستانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دورہ انگلینڈ کرنے والی ٹیم کے ہر 5سے7دن بعد کرونا ٹیسٹ ہوگا:ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسز

اپنا تبصرہ بھیجیں