جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 312رنز کا ہدف

EjazNews

ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔آج پہلا میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوا ۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر جنوبی افریقہ کو 312رنز کا ہدف دے دیا۔
انگلش ٹیم کے پہلی وکٹ بریسٹو کی گری جو کوئی بھی رن نہ بناسکے اور جنوبی افریقہ کے عمران طاہر کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ اب ذمہ داری بڑھ گئی تھی اور منجھی ہوئی ٹیم کے جو روٹ اور جیسن کی جوڑی نے 107رنز بنائے۔ جیسن رائے 54جبکہ جو روٹ 51رنز بنا پائے۔ اس کے بعج اوئن مورگن 54، سٹوکس 89، بٹلر 18، کرس ووکس 13 ، لیام پلنک 9اور جو فرارآر 7رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
جنوبی افریقہ کے لنگی نگیڈی نے 3کھلاڑی، عمران طاہر اور کیگسوربادا نے 2-2وکٹیں حاصل کیں۔
ورلڈ کپ 2019ء میں 10ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ان ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلو ں کی توقع کی جارہی ہے۔ آج پہلا میچ اور پہلا دن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کشمیر ہمارے لیے اسی طرح ہے جیسے آپ کے لیے۔ہم آپ سے محبت نہیں کریں گے تو کس سے کریں گے:ترک صدر

اپنا تبصرہ بھیجیں