ورلڈ کپ 2019ء شروع ہوا جاتا ہے

EjazNews

ورلڈ کپ 2019ء انگلینڈ میں شروع ہونے جارہا ہے۔اس ٹورنامنٹ میں دنیا کی 10ٹیمیں ایک دوسرے کیخلاف میچ کھیلیں گی۔ ان میں چار ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر پائیں گی۔ یہ ٹورنامنٹ 46دن تک جاری رہے گا۔ یہ میچ انگلینڈ اور ویلز کے میدانوں میں کھیلیں جائیں گے۔ان میچوں میں جیتنے والی ٹیم کو 40لاکھ ڈالر جبکہ سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم 20لاکھ ڈالر کی انعامی رقم حاصل کرے گی۔سیمی فائنل تک پہنچنے والی ٹیم کو بھی 8لاکھ ڈالر ملیں گے۔
ورلڈ کپ بکھیرنے جارہا ہے سنسنی خیز لمحات ،جوش و جذبات، نت نئے ریکارڈ ، شائقین کرکٹ کے تماشائیوں کا جنون عروج پر ہوگا ۔لیکن مقابلہ ہے سخت کیونکہ آسٹریلیا اب تک پانچ مرتبہ ورلڈ کپ کا فاتح رہ چکا ہے جبکہ بھارت اور ویسٹ انڈیز دو دو مرتبہ فائنل میں کامیابی حاصل کر سکیں ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا نے ایک ایک مرتبہ فائنل میں ٹرافی حاصل کی۔ جبکہ اب تک ہونے والے گیارہ عالمی کپ مقابلوں میں سے آسٹریلیا 7فائنل کھیل چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کرائسٹ چرچ حملوں میں 4پاکستانی زخمی اور 5لاپتہ ہیں: ترجمان دفتر خارجہ
ملکہ برطانیہ کی ٹورنامنٹ کے 10کپتانوں کے ساتھ لی گئی تصویر:فوٹوپی سی بی ٹویٹ

ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 31مئی بروز جمعہ کو ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔پاکستانی ٹیم میں نئے اور پرانے کھلاڑیوں کا مکسچر ہے کیونکہ بہت سے کھلاڑی اپنی زندگی کا پہلا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں لیکن تجربہ کار کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، شعیب ملک ، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور حارث سہیل ہیں جنہوں نے اس سے پہلے بھی ورلڈ کپ کھیلا باقی سب کیلئے ورلڈ کپ پہلی مرتبہ ہے۔یہاں پر میں پاکستانی ٹیم کی ہار کا ذکر نہیں کرنا چاہتا ، دعا کرتے ہیں ورلڈ کپ میں پاکستان کی شروعات اچھی ہو۔ورلڈ کپ سے پہلے سکواڈ میں تین مرتبہ تبدیلی بھی کی گئی۔ پاکستان نے 1992میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔اور بقول ہمارے چیف سلیکٹر گمان اچھا رکھنا چاہیے اس لئے ہم اچھے گھمان کے ساتھ کہتے ہیں کہ کہ پاکستان ورلڈ کپ جیتے گا۔ اور جنون بینڈ نے 23سال بعد پاکستانیوں کیلئے جو نغمہ تیار کیا ہے وہ پورے پاکستان میں ہر گلی کوچے میں گنگنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  لاہور کے 16 اہم مقامات پر پولیس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات

اپنا تبصرہ بھیجیں