عمران خان

اقتصادی کونسل نے نئے مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

EjazNews

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قو می اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا اس اجلاس میں 1.837 ٹریلین روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظور دی ہے ۔اجلاس کے بعد سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی کونسل نے 2019-20ء کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کی منظور دے دی ہے۔ جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف 4فیصد تک مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سالانہ پلان میں علاقائی ترقی روزگار کی فراہمی ، برآمدات میں اضافے کے اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا، زراعت ، آئی ٹی، تعلیم اور سائنس سمیت فنی تربیت کے شعبوں میں اہداف طے کیے گئے۔ پسماندہ اضلاع کی تعمیر و ترقی پر زیادہ بجٹ خرچ کیے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ایل او سی کے قریب متاثرہ آبادی کی فلاح و بہبو د کو ترجیح دی جائے گی۔ بلین ٹری سونامی مہم ،یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرامز کو مکمل کیا جائے گا ،گلگت شندور اور چترال روڈ کی تعمیر سمیت سیوریج نظام کو بہتر بنایا جائے گا ۔ کے پی کے ضم علاقوں کی تعمیر و ترقی اور بحالی اولین ترجیح ہوگی۔ کونسل نے زراعت کے شعبے میں ترقی کی شرح ساڑھے تین فیصد، صنعت میں 2.2فیصد، خدمات کےشعبے میں 4.8فیصد مقرر کرنے کی منظور دی۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا جب حکومت سنبھالی تو پاکستان ملکی تاریخ کے شدید بحران کا شکار تھا اور ہماری کوششوں کے نتیجے میں ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی ٹیم کے10کھلاڑیوں اور ایک مساجر میں کرونا کی تصدیق

اپنا تبصرہ بھیجیں