بند گوبھی کے رول

EjazNews

اجزا: گوبھی کے چھ بڑے پتے، ایک چھٹانک گھی، ہلدی ایک چٹکی ،اجوائن پسی ہوئی چائے کا ایک چمچہ، گرم مسالاپسا ہوا آدھا چمچہ، زیرہ ایک چٹکی، انار دانہ پسا ہوا ایک چمچہ، ہری مرچ چھ عدد، ایک چھٹانک بادام (چھلکا اترے ہوئے)، ٹماٹر چار عدد، آلو ایک پائو، پہاڑی مرچ ، ایک عدد لا ل مرچ اور نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب: پتوں کو دھو کر سکھالیں۔ آلوئوں کو ابال کر چھلکا اتارلیں اور ہاتھوں سے مسل لیں یا پیس لیں۔ اس میں اجوائن ، انار دانہ ،پہاڑی مرچ کٹی ہوئی، زیرہ، دھنیا، ہری مرچ کٹی ہوئی، نمک مرچ، بادام اور ٹماٹر (باریک کا ٹ کر )ملا لیے جائیں۔ اب پتوں کو پھیلائیں اور ان پرآلو سمیت تمام ملی ہوئی چیزوں کو رکھ دیں ۔ پھر پتے کو لپیٹ کر دھاگے سے باندھ دیں ۔ ایک دیگچی میں گھی کو اچھی طرح گرم کر لیں۔ اس میں ان رولوں کو ہلکی آنچ پر تلیں ۔ جب پتوں کا رنگ بادامی ہونے لگے تو ہلدی اور گرم مسالا چھڑک دیں اور ساتھ ہی پانی کا چھینٹا دے دیں۔ (دہی کا چھینٹا بھی دیا جاسکتا ہے ) اس کے بعد دیگچی کا منہ مضبوطی سے بند کر دیں اور آگ ایک منٹ کے لیے تیز کردیں جب پانی بھاپ بن جائے تو ہلکی آنچ پر پکائیں۔ پانی خشک ہو جائے تو ڈھکن کھول کر تلیں اور پتے پیندے میں لگنے لگیں تو اتار لیں۔ ان پتوں میں حسب ذائقہ ابلی یا تلی ہوئی سبزیاں ، دالیں یا پکوڑے بھر کر بھی تلے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اٹالین پائن ایپل پیزا

اپنا تبصرہ بھیجیں