کابینہ اجلاس کے بعد معاون خصوصی کی پریس بریفنگ

EjazNews

کابینہ اجلاس کے بعد معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوش عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ نے شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی، وزیراعظم نے قبائلی عوام کی ترقی کیلئے 102ارب کے فنڈز مختص کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ہاتھوں میں کھیل کر کچھ افراد نے معصوم قبائیلیوں کو سیاست کا ایندھن بنانے کی کوشش کی۔ پاکستان کے پرچم کی توہین کرنے ، قومی سلامتی دائو پر لگانے کیلئے رعایت نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ جن شر پسندوں کو قبائلی علاقوں کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھائی انہوں نے دوبارہ شر پسندی شروع کر دی۔ قبائلی عوام کے حقوق ، جان و مال کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عوام شانہ بشانہ ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں سب نے مل کر پاکستان کو استحکام کی طرف لے جانا ہے۔ معاشی ٹیم کے باعث روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کو ایکسپورٹ پالیسی سے متعلق بریف کیا گیا ہے، ایکسپورٹ پالیسی سے تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی، ان اقدامات سے افوا ساز فیکٹری کم سٹاک ایکسچینج نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی صنعتوں کو مضبوط کیا جائے گا خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی، سگریٹ انڈسٹری کو ٹیکس نیٹ میں زیادہ لایا جائے گا، پیسہ صحت پر خرچ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کرائون پرنس سے حج کوٹہ بڑھانے کی درخواست کی تھی، سعودی شہزادے نے وزیراعظم کی درخواست پر حج کوٹہ بڑھایا ، حکومت کا حج مشن ایک عبادت ہے، پہلے حج سکینڈل بنتے رہے جو باعث شرمندگی کا باعث ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ وزارتوں کو غیر استعمال شدہ 31عمارتوں سے متعلق تفصیلات کابینہ میں پیش کی گئی، ان کا کہناتھا کہ کابینہ میں فیصلہ کیا گیا کہ بچوں کو انٹرنیٹ پر فحش مواد سے محفوظ بنانے کی حکمت عملی بنائی جائیگی۔بچوں کے جنسی استحصال کے قوانین میں ترمیم پر بھی غور کیا گیا ہے۔ موبائل فون پر غیر ضروری مواد سے نئی نسل کو بچانے کیلئے تجاویز پر غور کیا گیا۔ان کا کہنا تھا بجٹ آئندہ جون 11کو پیش کیا جائے گا۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اگر کرپشن کی ہے تو پھر سزا بھی بھگتنا ہوگی، مغل شہنشا ہ کی زندگی گزارنے والوں کوآج قانون کا سامنا کرنے میں دقت کیوں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زلزلے کے متاثرین کا فنڈ بھی کرپٹ لوگوں سے محفوظ نہیں رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے افواج پاکستان اور زخمیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف لندن اڑان بھرنے کیلئےتیار

اپنا تبصرہ بھیجیں