چینی نائب صدر کا دورۂ پاکستان

EjazNews

چین کے نائب صدر وانگ شی چن نے پاکستان کے دورئہ کے دوران پانچ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ چینی دنیا کے کسی بھی ملک میں جائیں ان کے جانے کے پیچھے ایک مقصد ضرور ہو تا ہے وہ کاروباری سرگرمیوں کو بہتر انداز میں آگے لے کر چلنا اور چینی مفادات کو بہتر انداز میں پیش کرنا۔ دنیا کے ہر ملک کی ویسے یہی کوشش ہوتی ہے لیکن کامیاب سب نہیں ہو پاتے ۔ چینی دنیا بھر میں اس معاملے میں کامیاب ترین ہیں۔ انڈیا سے ان کی لاکھ دشمنی سہی، انڈین فلمیں چینی دشمنی سے بھری ہیں ، انڈین میڈیا پاکستان کی طرح چین دشمنی کا بھی کھل کر مظاہرہ دکھاتا ہے لیکن اس کے باوجود آپ دیکھیں چین اور انڈیا کے کاروبار تعلقات کس افق پر چمک رہے ہیں۔ ایک وقت ایسا بھی آیا جب چین کی فوجین اور انڈیا کی فوجیں آمنے سامنے تھیں اور پوری دنیا کو ایک نئی جنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا لیکن سمجھدار چینی اپنی سمجھ بوجھ سے نہ جنگ کے راستے پر چلے اور نہ ہی کاروبار کو ختم ہونے دیا۔ انڈیا کی مارکیٹ میں چینی مصنوعات اسی طرح چھائی ہوئی ہیں جیسے ہماری مارکیٹ میں چینی مصنوعات ہیں۔ کیونکہ چین کو کاروبار کرنا آگیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور چائنہ کے نائب صدر منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں

چینی نائب صدرنے اپنے پاکستان کے دورے میں معاہدو ں پر اتفاق کیادونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنر شپ مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا دونوں ممالک نے تمام شعوں میں دو طرفہ تعلقا تکو فروغ دینے ، عوامی رابطو کے ذریعے سیاسی ، تجارتی اور اقتصادی رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ وزیراعظم نے دورئہ چین اور بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور صنعتی زونز کے قیام پر بھی زور دیا گیا۔
دوسرے وزیر چینی نائب صدر نے پنجاب کا دورئہ کیا ۔ اس موقع پر صنعت ، زراعت ، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانےپ ر اتفاق اور اس کے علاوہ پنجاب اور چین کے شہروں کے مابین اشتراک کار کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  میڈیا ہائوسز کو 1.1ارب روپے کے بقایا جات ادا کر دئیے ہیں:وزیراطلاعات

اپنا تبصرہ بھیجیں